اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

Feb 10, 2024 | 13:55:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار  اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے اُمیدوار کامیاب رہے۔

سیکرٹری کےعہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیا کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان نے 7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کرسکے۔

 اعصام الحق کا کہنا تھا کہ  پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،واضح رہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ،ایس ایچ او شہید ،3دہشتگرد ہلاک 

مزیدخبریں