(ویب ڈیسک ) عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے بعد سیاسی سر گرمیاں عروج پر ہیں ، تما م سیاسی پارٹیاں حکومت بنانے کیلئے کوشاں نظر آ رہی ہیں، ایک دوسرے کیساتھ طویل ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنا ہے کیونکہ قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار تقریبا 100 سیٹوں پر کامیابی سمیٹ چکے ہیں اور اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کی نظر بھی انہیں نمبروں پر ہے ۔
اب سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ 30 سے 32 آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے سیاسی رہنماؤں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ خریدار اسلام آباد کے بعد لاہور آچکے ہیں بکرے منڈی میں آچکے،خریداربھی لاہورپہنچ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم بنے تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی ، پیپلزپارٹی کو ساتھ ملاکر بننے والی حکومت ڈیڑھ سال چل سکتی ہے، نوازشریف کی وکٹری نہیں شرمندگی اسپیچ تھی۔
یہ بھی پڑھیں :ایک اور کھلاڑی فتح یاب