وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہناہے کہ منتخب حکومت پراپرٹی ٹیکس میں اضافے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ریونیوڈیپارٹمنٹ نےپراپرٹی ٹیکس بڑھانےکی سفارشات کی تھیں جس میں 5مرلہ کے گھروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارشات کی گئی تھیں جس سے 5مرلہ کےہاؤس ہولڈز پر 1 ارب 36 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:30 سے 32 آزاد امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں ، فیصل واوڈا کا دعویٰ