پی پی 169، میاں محمود الرشید نے لیگی امیدوار کی کامیابی چیلنج کر دی 

Feb 10, 2024 | 15:36:PM

(24 نیوز ) عام انتخابات کے نتائج کے بعد  ایک طرف حکومت بنانے کیلئے  سیاستدانوں نے سر جوڑ لیے ہیں تو دوسری جانب ہارنے والے امیدوار انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں،  لاہور کے حلقے این اے 128 میں انتخابی نتائج چیلنج کیے جانے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 169 سے پاکستان  تحریک انصاف کے  رہنما  میاں محمود االرشید  نے لیگی امیدوار خالد کھوکھر کی جیت کو چیلنج کر دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے حلقہ پی پی 169 سے آزاد امیدوار میاں محمود الرشید نے لیگی امیدوار خالد کھوکھر کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا، میاں محمود الرشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خالد کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے تھے، خالد کھوکھر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دلوایا، ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر خالد کھوکھر کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے کر الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکے،میاں محمود الرشید کی جانب سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: کتنے  امیدوار بکنے کیلئے تیار ہیں ؟ فیصل واوڈا کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

مزیدخبریں