این اے 55 نتائج؛ راجہ بشارت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راجہ بشارت نے حلقہ NA55 کے فارم 47 اور الیکشن نتائج کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا۔
راجہ بشارت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن،ملک ابرار سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
راجہ بشارت کی جانب سے سنئیر وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فارم 45 کے مطابق مدمقابل ُامیدوار کوعبرت ناک شکست ملی،لیکن ملی بھگت سے فارم 47 میں ہارے ُامیدوارکو فاتح ظاہر کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حلقے میں دیگر جماعتوں کے ُامیدواروں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہے وہ بھی یہ کہہ رہے کہ راجہ بشارت 52ہزار سے جیت چکے ہیں،8 فروری کی رات ہمیں آر او آفس داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔
اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق رزلٹ جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کے نتائج میں دھاندلی؟ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے چیلنج کردیا