وہ 11 کامیاب آزاد امیدوار جو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں 

Feb 10, 2024 | 16:30:PM
وہ 11 کامیاب آزاد امیدوار جو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جریرالرحمان , حسنین محی الدین)پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے چرچے  اس وقت پوری دنیا میں ہیں ، اس کی بہت سی وجوہات ہیں ان میں سے ایک وجہ انتخابی نتائج بھی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  انتخابی دنگل  2024  کو عالمی میڈیا میں بہت پزیرائی مل رہی ہے ، جس کی وجہ اس دنگل میں آزاد امیدواروں کا کثیر تعداد میں جیتنا ہے ، پاکستان کے عام انتخابات میں 100 کے قریب آزاد امیدوار اپنی کامیابی کا جھنڈا گھاڑ چکے ہیں لیکن ان تمام امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سمجھا جا رہا ہے لیکن ایسا بلکل نہیں ہے ۔ 

جی بلکل عام انتخابات میں اب تک 11 ایسے آزاد امیدوار سامنے آ چکے ہیں جن کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے لیکن انہیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی لسٹ میں شمار کیا جا رہا ہے .

NA.12

سب سے پہلے نمبر پر  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 سے جیتنے والے امیدوار  محمد ادریس  کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے . 

NA-27

دوسرے نمبر پر حلقہ این اے 27 سے  فتح یاب ہونے والے امیدوار محمد اقبال ہیں جن کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑئے۔

NA-48

تیسرے نمبر پر حلقہ این اے 48 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار خرم شہزاد ہیں جو آزاد حیثیت سے  قومی اسمبلی کی سیٹ پر  فتح یاب ہوئے ۔

NA-54

چوتھے نمبر پر  حلقہ این ا ے 54  سے کامیاب امیدوار عقیل ملک ہیں جو بطور آزاد امیدوار  کامیاب ہوئے لیکن انہیں انہیں امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں ۔

NA-88

قومی اسمبلی   کے حلقہ این اے 88 سے کامیاب ہونے والے امیدوار  محمد معظم شیر  بھی  آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے لیکن ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہٰں ہے ۔

NA-82

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سے  کامیاب ہونے والے امیدوار  رشید اکبر کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے ۔

NA-144

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144  سے  کامیاب ہونے والے امیدوار محمد رضا کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ وہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

NA-146

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 سے کامیاب ہونے والے امیدوار ظہور حسین کو بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار وں  میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھی آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

NA-176

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 سے کامیاب ہونے والی امیدوار نازیہ کو بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار وں  میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھی آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئیں۔

NA-189

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے  کامیاب ہونے والے امیدوار  علی مزاری  بھی آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے  لیکن انہیں  بھی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی لسٹ میں شمار کیا جا رہا ہے ۔
NA-257

قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہونے والا گیارہواں امیدوار  محمد اسلم ہیں جن کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے ۔