(جریرالرحمان , حسنین محی الدین)پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے چرچے اس وقت پوری دنیا میں ہیں ، اس کی بہت سی وجوہات ہیں ان میں سے ایک وجہ انتخابی نتائج بھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی دنگل 2024 کو عالمی میڈیا میں بہت پزیرائی مل رہی ہے ، جس کی وجہ اس دنگل میں آزاد امیدواروں کا کثیر تعداد میں جیتنا ہے ، پاکستان کے عام انتخابات میں 100 کے قریب آزاد امیدوار اپنی کامیابی کا جھنڈا گھاڑ چکے ہیں لیکن ان تمام امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سمجھا جا رہا ہے لیکن ایسا بلکل نہیں ہے ۔
جی بلکل عام انتخابات میں اب تک 11 ایسے آزاد امیدوار سامنے آ چکے ہیں جن کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے لیکن انہیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی لسٹ میں شمار کیا جا رہا ہے .
NA.12
سب سے پہلے نمبر پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 سے جیتنے والے امیدوار محمد ادریس کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں ہے .
NA-27
دوسرے نمبر پر حلقہ این اے 27 سے فتح یاب ہونے والے امیدوار محمد اقبال ہیں جن کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑئے۔
NA-48
تیسرے نمبر پر حلقہ این اے 48 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار خرم شہزاد ہیں جو آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر فتح یاب ہوئے ۔
NA-54
چوتھے نمبر پر حلقہ این ا ے 54 سے کامیاب امیدوار عقیل ملک ہیں جو بطور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے لیکن انہیں انہیں امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں ۔
NA-88
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد معظم شیر بھی آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے لیکن ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہٰں ہے ۔
NA-82
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سے کامیاب ہونے والے امیدوار رشید اکبر کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے ۔
NA-144
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 سے کامیاب ہونے والے امیدوار محمد رضا کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ وہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
NA-146
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 سے کامیاب ہونے والے امیدوار ظہور حسین کو بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار وں میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھی آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
NA-176
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 سے کامیاب ہونے والی امیدوار نازیہ کو بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار وں میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن وہ بھی آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئیں۔
NA-189
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے کامیاب ہونے والے امیدوار علی مزاری بھی آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے لیکن انہیں بھی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی لسٹ میں شمار کیا جا رہا ہے ۔
NA-257
قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہونے والا گیارہواں امیدوار محمد اسلم ہیں جن کا تعلق کسی بھی جماعت سے نہیں ہے ۔