پی پی 53 سیالکوٹ؛ لیگی رہنما رانا عبدالستار کی جیت چیلنج

Feb 10, 2024 | 16:57:PM

(ملک اشرف )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کو  ایک کے بعد ایک جھٹکا مل رہا ہے،اہم رہنماؤں کی جیت چیلنج ہونے کے بعد اب دیگر رہنماؤں کو بھی سرپرائز مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ پی پی 53 کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے گئے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بیرسٹر جمشید غیاث  نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار رانا عبدالستار کی جیت چیلنج کر دی  ہے ، بیرسٹر جمشید غیاث نے پی پی53 سیالکوٹ کے نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، واضح رہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 59 ہزار 307 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک جمشید غیاث 58 ہزار351 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، دونوں امیدواروں کے درمیان صرف ایک ہزار ووٹوں کا فرق ہے ۔

مزیدخبریں