این اے 126لاہور،لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی جیت چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف ) مسلم لیگ (ن) کے اہم امیدوار ملک سیف الملوک کھوکر کی جیت کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر نے این اے 126 لاہور کے نتائج چیلنج کیے ہیں ، واضح رہے کہ یہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف املوک کھوکھر کامیاب ہوئے تھے ، جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ملک کرامت کھوکھر کے بیٹے توقیر عباس کھوکھر یہاں سے ہار گئے تھے ۔
سیف الملوک کھوکھر کو 67 ہزار 117 ووٹ ملے تھے جبکہ ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ۔