(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبائی اسمبلی کے فاتح امیدوار محمد منشا اللہ بٹ کی جیت چیلنج ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد کاشف نےپی پی47 سیالکوٹ کے نتائج کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ، واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ محمد منشا کو 50 ہزار 602 ووٹ ڈلے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار مہر کاشف کو 44 ہزار 890 ووٹ مل سکے اس طرح تقریبا 6 ہزار کے مارجن سے پی ٹی آئی رہنما کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔