الیکشن کمیشن 10روز میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا

Feb 10, 2024 | 18:41:PM

(فرزانہ صدیق ) الیکشن کمیشن10روز میں تمام قومی اور صوبا ئی اسمبلی کے جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ملک بھر سے جیتنے والے امیدوار اپنے انتخابی اخراجات  10روز میں الیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، اخراجات جمع کروانے والے جیتے ہوئے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکشن 10روز میں جاری کر دیا جائے گا ۔ 

اپنی نشست ہارنے والے تمام قومی اور صوبائی امیدوار ایک ماہ کے اندر انتخابی اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کا پاپند ہے، ایک ماہ میں انتخابی اخراجات سے متعلق تفصیلات جمع نہ کروانے کے خلاف الیکشن کمیشن کاروائی کرسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑہیں : لاہور ہائیکورٹ: این اے 118  سے حمزہ شہباز کی کامیابی بھی چیلنج

مزیدخبریں