پی پی  173 لاہور ، لیگی رہنما میاں مرغوب احمد کی کامیابی بھی چیلنج

Feb 10, 2024 | 19:14:PM
پی پی  173 لاہور ، لیگی رہنما میاں مرغوب احمد کی کامیابی بھی چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے بعد اب کارکنوں کی کامیابی بھی چیلنج کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی  173 لاہور سے میاں مرغوب احمد، کی کامیابی بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے ،پاکستان تحریک انصاف  کے  حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر احمد خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں  آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 173  الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

میاں مرغوب نے اس حلقے سے 63236 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر زبیر خان نیازی نے  49517 ووٹ حاصل کیے ہیں، یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی حلقو ں میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف  نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ حکومت کس کو دینی ہے؛ نگران وزیر اعظم