(عثمان خادم کمبوہ) رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری بروز سوموار کو ہو گی۔
لاہور کے ایوان اوقاف میں مفتی اسحاق ساقی کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فتح محمد راشدی، زونل خطیب اوقاف لاہور ڈاکٹر مفتی کریم خاں، مفتی عمران حنفی، مفتی شفیق، خطیب وزارت حج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ جاوید شوکت، مفتی احمد سعیدی ضلعی خطباء اوقاف کے علاوہ محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ زاہد ملک اور مفتی مسعود الرحمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 18 منٹ تھا،لاہور میں شعبان کا چاند نظر نہیں آیا،چاند کی عمر انتہائی کم ہے، میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ چاند کا اینگل بھی بہت کم ہے، چاند نظر آنے کا امکان نہیں، آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شعبان المعظم 1445 ہجری 12 فروری بروز سوموار کو ہو گی جس کا وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پہلے آزاد امیدوار کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان