(احمد منصور ) ایک اور آزاد امیدوار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق آزاد امیدواروں کی جانب سے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا سلسہ جاری ہے، پہلے این اے 54 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب راجہ خرم نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، راجہ خرم این اے 48 سے جیت کے بعد اب مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں ۔