ایک اور آزاد امیدوار کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

Feb 10, 2024 | 22:36:PM

ّ(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار میاں محمد خان بگٹی سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار میاں محمد خان بگٹی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شامل ہورہا ہوں، میں محمد نوازشریف اور شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں ملا تھالیکن  آزاد جیت کر اب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہورہا ہوں، انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کا اس پر اعتماد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کیساتھ  ٹیلی فونک رابطہ کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے  فیصلے پر شکریہ  بھی ادا کیا ۔

یاد رہے کہ میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ الیکشن کمیشن کا پنجاب کے تمام نشستوں کا اعلان

مزیدخبریں