کراچی ؛چھت پر کھیلتے ہوئے اندھی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی جاں بحق

Feb 10, 2025 | 00:22:AM

(سلمان سلیم)کراچی میں اندھی گولی نےڈھائی سالہ بچی کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچی لیاری میں واقع علی آرکیڈ کے ساتویں فلور کے رہائشی تھی ، پانچ بجے لائٹ جاتی ہے بچی کھیل رہی تھی  کہ نامعلوم سمت سے گولی آ لگی۔

بچی کے ماموں فرحان میمن اور عینی شاہدین نے بتایا کہ پوری رات اور پورا دن فائرنگ ہوتی رہی ہے ، کسی با اثر شخص کی شادی تھی جس میں فائرنگ ہوتی رہی ہے ، فائرنگ ہوتی رہی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ،  بچی کے مرنے کی ذمہ دار علاقہ پولیس ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے ۔

دوسری جانب ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہناتھا کہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے فائرنگ میں ملوث دلہے کو گرفتار کرلیا، دلہے کے دوست بھی فائرنگ میں ملوث ہیں جن کو گرفتار کیاجارہا ہے،ایس ایس پی سٹی نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کی اجازت کسی صورت نہیں،سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ماجد علوی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ڈھائی سالہ حیا فاطمہ دختر سکندر کے نام سے کی گئی.

مزیدخبریں