والد کی پہلی برسی پراداکار اسد صدیقی کی جذباتی پوسٹ

Feb 10, 2025 | 11:13:AM
والد کی پہلی برسی پراداکار اسد صدیقی کی جذباتی پوسٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکاراسد صدیقی نے والد کی پہلی برسی کے موقع پر تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی شیئرکردیا۔

اسدصدیقی نے ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسد صدیقی کی پوسٹ نے ان کے مداحوں کو بھی جذباتی کردیا۔

معروف اداکار نے والد کے ساتھ یادگار لمحات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی اہلیہ زارا نور عباس سمیت دیگر گھر والے بھی موجود ہیں،ویڈیو اور تصاویر میں ان کے والد کے آخری لمحات سمیت بیماری کے دنوں کی چند جھلکیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

اسدصدیقی نے والد کے ساتھ گزارے جانے والے آخری دنوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی وہ 15 دن یاد ہیں، جو ہم نے ایک ساتھ گزارے تھے، یہ شاید میری زندگی کے سب سے خوبصورت دن تھے جہاں ہم سب موجود تھے، کوئی یہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتا تھا کہ وہ آپ کے ہم سب کے ساتھ آخری دن تھے۔

اداکار نے مزید لکھاکہ ابّو میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں، کوئی ایک دن بھی آپ کے بارے میں سوچے بغیر نہیں گزرتا،تاہم ہمیں خوشی اور اطمینان ہے کہ آپ اس جہان فانی سے ہماری آنکھوں کے سامنے رخصت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ اوراغواء برائےتاوان کیس: سماعت آج ہو گی

اداکار نے مزید لکھا کہ میں آپ کی توانائی کو ہمیشہ اپنے ارد گرد محسوس کرتا ہوں،ہر صبح آپ کے کمرے میں جاتا ہوں،جہاں حقیقت میرا دل چیر کر رکھ دیتی ہے،میں ہر صبح آپ کی تصویر نورجہاں کو دکھاتا ہوں تاکہ اسے معلوم ہوسکے کہ اس کے دادا کون تھے،ہم امی کا ویسے ہی خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جیسے آپ رکھتے تھے، تاہم اب کچھ بھی پہلے جیسانہیں ہے، میں بھی نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 فروری کو اسد صدیقی کے والد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔