قلات میں ٹریفک حادثہ، ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار 4 افراد جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے نے 4 افراد کی جان لے لی، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی سے چار افرار غلام فاروق،گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان ایک کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ قلات کے قریب ان کی کار کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشیں کار سے نکال کر سول ہسپتال قلات منتقل کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :وکلاء کی ہڑتال ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، کئی مقامات پر سڑکیں بند
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ اور مستونگ سے ہے، پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر قبضے میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔