6 ماہ میں پٹرولیم لیوی وصولی میں 76 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احسن عباسی)حکومت نے رواں مالی سال 6 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں کتنا ٹیکس وصول کیا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں ٹیکس وصولی میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس سے لیوی وصولی میں 76 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 549 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہواہے ،گزشتہ مالی سال 473 ارب روپے ٹیکس اکھٹا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کا ملا جلا رجحان،ڈالر سستا
وزارت خزانہ نےمزید کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر پٹرولیم لیوی 60 روپے،ڈیزل پر بھی لیوی 60 روپے وصول کررہی ہے، ماہرین کے مطابق بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 10 روپے اضافے سے 70 روپے کردیا گیا ہے ،حکومت نے ابھی تک چھ ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام پر 10 روپے فی لیٹر کا بوجھ منتقل نہیں کیا۔