سندھ : سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

Feb 10, 2025 | 13:11:PM

(آزاد نہڑیو)سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی عام نیلامی کا فیصلہ،سندھ حکومت  106 ناکارہ سرکاری گاڑیوں کو نیلام کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایم سی جنوبی گراؤنڈ میں موجود 106 گاڑیوں کو 27 فروری کو نیلام کیا جائے گا،گاڑیوں کی آکشن صبح 10 بجے ڈی ایم سی جنوبی گراؤنڈ کلفٹن میں ہوگی،گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری سندھ کابینہ نے دی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ؛چھت پر کھیلتے ہوئے اندھی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی جاں بحق

نیلام کی جانیوالی گاڑیوں میں38 سوزوکی مہران 5 سوزوکی بولان ،سوزوکی مرگلا 7 ٹویٹا کرولا ایس ایل آئی 12 شامل ہیں،5 نسان سنی اور 2 کیا سپورٹیج گاڑیاں بھی نیلام کی جائیں گی،13 سوزوکی کلٹس ،3سوزوکی خیبر،3 میتسوبشی لانسر،5 پروٹون بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف سوزوکی بلینو دو سوزوکی آلٹو دو ،سوزوکی راوی، سوزوکی سوئفٹ ایک ایک گاڑی،پجیرو ایک مزدا ڈی کیبن ایک گاڑی ،ہونڈا سوک ایک اسوزو ایک گاڑی کو نیلام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں