پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا: نسیم شاہ

Feb 10, 2025 | 14:21:PM
پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا: نسیم شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری نظر پورے ایونٹ پر ہے، ابھی تک ٹیم میں ایسی کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی کہ بھارت کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے، پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پوری دنیا میں دیکھیں تو فاسٹ بولر کی سپیڈ 140 تک ہوتی ہے، چند ایسے بولرز ہیں جنہوں نے اس کو برقرار رکھا ہے، ان وکٹوں پر اچھی لائن لیتھ پر بولنگ کرنا ہدف ہو گا، فاسٹ بولر ہو یا سپنر سب کا اپنا رول ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا زخمی حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کھیل پائیں گے ؟ قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر پورے ایونٹ پر ہے، ابھی تک ٹیم میں ایسی کو ڈسکشن نہیں ہوئی کہ بھارت کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے، پاکستان اور بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا، ماضی میں بہت قریب جاکر میچ ہارے کوشش ہوگی غلطیاں نہ دہرائیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پچھلی دو تین سیریز میں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی، خود پر یقین ہے اپنا بیسٹ دیں گے، پچھلے میچ میں بولنگ اچھی نہیں ہوسکی، جب آپ پرفارمنس دیتے ہیں تو سب غلطیاں چھپ جاتی ہیں، یقین ہے کہ اس ایونٹ میں اچھی بولنگ کریں گے۔