گورنر خیبرپختونخوا نے ”ملازمین برطرفی قانون 2025“ مسترد کر دیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ”ملازمین برطرفی قانون 2025“ کو مسترد کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون سرکاری ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرتا ہے، جو آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ کی فرنچ کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
گورنر نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترامیم کا مطالبہ کیا ہے،فیصل کنڈی نے تجویز دی ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو اس بل سے نکالا جائے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بل پر نظرثانی نہ کی گئی تو اسے عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔