بانیPTI کاکہنا ہےاپنے کیسز کا سامنا انہی ججز کے سامنے کرونگا،علیمہ خان
(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا کہنا ہےکہ میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا، کوئی ڈیل نہیں کرونگا،آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے،بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے،بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں،بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں تاریخ انکے یاد رکھے گی،بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے،بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،،سندھ کی عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا،بانی نے جسٹس یحیی آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں آپ نے رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری ہی کرپشن کی فائلیں دیتے رہے،بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے،بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا انہی ججز کے سامنے کرونگا،بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا،بانی نے کہا آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھابانی نے آرمی چیف کو خط اسلئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں،بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا،بانی نے کہا ہے اگلے ہفتے وہ ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دیدی