(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے سپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار رکن اسمبلی میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں غوث رحیم یارخان سے ممبر قومی اسمبلی ہیں،میاں غوث کو تھانہ خانپور میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ۔
متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے تیرہویں سیشن کے آغاز پر میاں غوث کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں ،خط چیف وہپ ملک عامر ڈوگر سمیت چھ ایم این ایز کی جانب سے لکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ کب ہو گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی