ملکی معیشت میں ایک اور سنگِ میل،ایک ماہ میں 3 ارب ڈالرترسیلات زرموصول  

Feb 10, 2025 | 19:22:PM
ملکی معیشت میں ایک اور سنگِ میل،ایک ماہ میں 3 ارب ڈالرترسیلات زرموصول  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) حکومتی اقدامات پر اووسیز پاکستانیوں کا بھروسہ بڑھ گیا ،ترسیلات زر سال 2025 کے پہلے ماہ 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔   

سٹیٹ بینک سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق  جنوری 2025 میں بیرون ملک پاکستانی ورکز نے 3 ارب ڈالر کی ترسیالت زر بھجیں  جس سے جنوری 24 کے مقابلے جنوری 25 میں ترسیلات زر میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

 

رواں مالی سال 7 ماہ میں ترسیلات زر میں 31.7 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،7 ماہ میں ترسیلات زر 20 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 7 ماہ میں 15 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئیں تھیں،رواں مالی سال 7 ماہ میں ترسیلات زر میں 5 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو ویکسین اور کرونا سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا