(ملک رحمان) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں واقع تفریحی و تاریخی مقام بدھ مت کے آثارقدیمہ کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف۔
رپورٹ کے مطابق تخت بھائی کے مقام بدھ مت کے آثارقدیمہ کی پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کافی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ کے پھیلاؤ اور شدت کے پیش نظر قریبی اسٹیشنوں سے مزید اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ آگ پر فوری قابو پایا جا سکے۔اس کے علاوہ اونچائی کے باعث آگ تک پانی کی رسائی ممکن نہیں اسلئے روایتی طریقوں سے فائر فائٹنگ کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دیدی