عمرہ زائرین رہیں ہوشیار،پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار 

Feb 10, 2025 | 19:47:PM
عمرہ زائرین رہیں ہوشیار،پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سعودی عرب روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کے لئے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن  کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کر کے سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ہمراہ رکھیں۔ روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔

مراسلے میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ تمام عمرہ زائرین/ متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس شرط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔خلاف ورذی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری دیدی