دل ہونا چاہیدا جوان،66 سالہ بالی ووڈ گلوکار لکی علی نے چوتھی شادی کا موڈ بنا لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) ماضی کی بھارتی فلموں کےمشہور کامیڈین محمود کے بیٹے اور بالی وڈ کے 66 سالہ معروف گلوکار مقصود محمود علی المعروف لکی علی نے تین مرتبہ شادیوں میں ناکامی کے بعد اپنی چوتھی شادی کی خواہش کا اظہار کیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق لکی علی بالی ووڈ کئی فلموں کیلئے گیت بھی گا چکے ہیں۔ لکی علی کی کنسرٹس میں گانوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اب گلوکار نے دہلی میں ایک فیسٹیول میں 66 سال کی عمر میں چوتھی شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خواب ہے کہ میں پھر شادی کرونگا۔ خیال رہے کہ لکی علی نے 3 شادیاں کیں اور تینوں ہی ناکام ہوگئیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ گلوکار نے 1996 میں میگھن جین سے شادی کی اور جلد ہی طلاق ہوگئی، ان سے دو بچے تاوز اور تسمیہ ہیں۔ دوسری شادی 2000 میں پارسی لڑکی اناہیتا سے ہوئی جنہوں نے اسلام بھی قبول کیا تھا، ان سے بھی ان کے 2 بچے سارہ اور ریان ہیں اور یہ شادی بھی جلد اختتام پذیر ہوگئی جبکہ تیسری شادی 2010 میں کیٹ الزبتھ سے کی اور ان سے ایک بیٹا ہے تاہم یہ شادی بھی 7 سال بعد ختم ہوگئی۔لیکن پانچ بچوں کے باپ لکی علی اب چوتھی شادی کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتون نشا کو سنجے دت کا نشہ،مرنےسے قبل اربوں روپے کی جائیداد’ کھل نائیک‘ کو دیدی