بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن،پوراملک تاریکی میں ڈوب گیا

Jan 10, 2021 | 00:28:AM
بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن،پوراملک تاریکی میں ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے باعث پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی بھی فنی خرابی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بریک ڈاﺅن کے باعث لاہوراور کراچی کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے،بہاولپور ،بورےوالا، سرگودھا،دینہ ،جہلم، گجرات،قصورشہر بھی بجلی سے محروم ہو گئے،روشنیوں کے شہر کراچی کے بیشترعلاقوں میں اندھیرا چھاگیا، ڈیفنس،صدر،ناظم آباد،جناح ہسپتال،لیاری اورملیرکی بجلی بندہو گئی،گلستان جوہر،گلشن اقبال، اختر کالونی ،شادمان ،لائنزایریاسمیت اطراف کے علاقے بھی اندھیرے میں ڈوب گئے،صادق آباد اورعلی پورمیں بھی بجلی بند ہے۔
اسی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بجلی بند ہونے پر شہری پریشان ہو گئے،راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاﺅن ایف بلاک، ای بلاک میں بھی بجلی بندہے،ڈی ایچ اے ،بحریہ ٹاﺅن، گلریز کالونی سمیت تمام علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی بجلی غائب ہوگئی،نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے فنی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے بریک ڈاﺅن پر کام جاری ہے۔
این ٹی ڈی سی کا500کےوی کاسسٹم ٹرپ کرگیا،سسٹم ٹرپ کرنے سے تربیلا،منگلاسے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی،سسٹم ٹرپ کرنے سے بجلی کاترسیلی نظام متاثرہو گیا،بجلی کاترسیلی نظام متاثرہونے سے لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان میں سپلائی معطل ہو گئی،نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کاکہنا ہے کہ سسٹم کوچیک کیاجارہاہے۔