فراڈیئے سے تعلقات، بھارتی اداکارہ رادھیکا کرائم برانچ میں پیش

Jan 10, 2021 | 09:10:AM

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ رادھیکا  کمارسوامی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار ہونیوالے نوجوان سے مبینہ تعلقات اور رقم کے لین دین کے الزام میں بھارت کی مرکزی  کرائم برانچ کے سامنے پیش ہونا پڑ گیا۔ پولیس حکام کی اداکارہ  سے پوچھ گچھ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری نوکریوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں، سیاست دانوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں گرفتار نوجوان اور اسکے ساتھ مبینہ تعلقات اور پیسے کے لین دین کے الزام میں اداکارہ رادھیکا  کمارسوامی بھارت کی مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) پولس کے سامنے پیش ہوئی۔ رادھیکا اپنے بھائی کے ساتھ چمراج پیٹ میں واقع سی سی بی پولیس دفتر پہنچی۔اس موقع پر پولیس نے رادھیکا کا موبائل فون ضبط کرلیا۔

مزیدخبریں