خودکشیاں :’’نصف سے زیادہ بھارتی فوج کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں‘‘ تحقیقاتی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی فوج جنگ میں لڑتے ہوئے جان دینے کے بجائے بڑی تعداد میں خودکشی جیسے ناخوشگوار واقعات میں اپنی جانوں کوضائع کررہی ہے۔ بھارت کے ایک تحقیقاتی ادارہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے فوجی اس وقت شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں وہ کبھی خودکشی کرتے ہیں یا پھر اپنے ہی ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں طویل عرصہ تک خدمات انجام دینے والے ہندوستانی فوجی زیادہ تر ذہنی امراض میں مبتلا پائے گئے۔ یونائیٹیڈ سروس انسٹی ٹیوشن (یو ایس آئی) کے سربراہ کرنل اے کے مور نے20- 2019 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج میں گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ذہنی دباؤ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ نصف سے زیادہ ہندوستانی فوج کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، جنگی کاروائیوں کے بجائے ہندوستانی سپاہی اپنے آپ کو ہلاک کررہے ہیں۔ گذشتہ 15 سال کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے سپاہیوں کے ذہنی صحت کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔