(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں آنے والے پاور بریک ڈاؤن پر کہا کہ حکومت نااہل ہے جس کی سزا پوری پاکستانی قوم کو مل رہی ہے۔
بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ نااہل، نالائق حکومت کو کچھ علم ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے۔ وزرا اور ترجمانوں کی فوج عملی طور پر اندھیرے میں ہے۔ نااہلی کی ایک قیمت اور سزا ہے جسے آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔