سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر سپر د خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کو سپر د خاک کر دیا گیا۔
کھوکھر فیملی کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ آج کھوکھر ہاؤس کورال چوک میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، نئیر بخاری ، عزیز الرحمان چن اور حنیف عباسی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ حاجی نواز کھوکھر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔