ترک اداکارہ مریم ازیرلی کے گھر ننھی ’لیلیٰ‘ کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترکی کے فلموں اور ڈراموں میں بہترین پرفارمنس دینے والی اداکارہ مریم ازیرلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنی نوازئیدہ بچی کا نام’ لیلیٰ‘ رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک ڈرامہ’ میرا سلطان‘ میں لازوال کردار ادا کرنیوالی اداکارہ مریم ازیرلی جنہوں نے دُنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی،اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ہیں۔
مریم ازیرلی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام لیلیٰ رکھا ہے ۔ترک اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میری پیاری للی، آپ کے والد اور میں آپ کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں ہم بہت خوش ہیں ہم آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے‘۔اداکارہ مریم ازیرلی نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2008 میں کیا تھا انہوں نے اپنے کیرئر میں متعدد ڈرامے اور فلمیں کیں ہیں ۔