بھارت اور ارجنٹائن میں زلزلے کے جھٹکے

Jan 10, 2021 | 12:12:PM

(24 نیوز)بھارت اور ارجنٹائن میں زلزلوں کے جھٹکوں سے شدید خوف وہراس پھیل گیا ، بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ ارجنٹائن میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں رات 8 بجکر 21 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بھارتی حکام کےمطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز کنگرا کے شمال مشرق میں تھا، زلزلے کے جھٹکے کنگرا سے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب ارجنٹائن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ گذشتہ شب مقامی وقت کے مطابق رات 12:54 بجے ارجنٹینا کے شہر سینٹونیو ڈی لاس کوبریس ، ڈیپارٹمنٹو ڈی لاس اینڈیس کے قریب آیا، زلزے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔تاہم  کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے باعث مقامی افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

مزیدخبریں