ریکارڈ وصولیاں، وزیرِ اعظم کاٹیکس دہندگان کو خراج تحسین

Jan 10, 2021 | 12:16:PM
 ریکارڈ وصولیاں، وزیرِ اعظم کاٹیکس دہندگان کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹیکس وصولی کے حوالے سے اہم پیش رفت 6ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس وصولی کی گئی جس پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیکس دہندگان کو خراج تحسین کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔وزیراعظم نے کہا ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراج تحسین کے حقدار ہیں. نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جائے. اجلاس میں بتایا گیا ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنایا جارہا ہے اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دینے پر مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں۔