(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کی کوشش کی۔ ہمیں اپوزیشن بھی وہ ملی جو انتہائی گٹھیا اور عقل سے پیدل ہے.
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنچاب صورتحال کو ذاتی طورپرمانیٹر کرتے رہے وہ بجلی کی مکمل بحالی کیلئے وفاق سے رابطے میں ہیں۔ راجکماری کی کنیزوں کو صرف جھوٹ بولنے کے پیسے ملتے ہیں ۔معاون خصوصی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنرز اور آر پی اوز کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔