مسلم لیگ ن کو موجودہ مقام پر پہنچانے میں مریم نواز کا بڑا عمل دخل، شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک دم توڑ رہی ہے۔ہندوستان اپنے ایجنٹس اور سرمایہ کے ذریعے سے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا نا چاہتاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس مقام پر پہنچانے میں مریم نواز کا بڑا عمل دخل ہے، وہ سیاسی دور اندیشی سے کام لیتیں تو شاید یہ حالات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا ہزارہ قبیلہ نے دوراندیشی کا ثبوت دیاہے ، اس ملک کو ہنگامی حالات اور مسئلوں سے نجات دلائی ہے ۔ پاک فوج دنیا کی عظٰیم فوج ہے ، چوروں اور ڈاکووں کے لئے جان نہیں دے رہی ، فوجی جوان پاکستان اور اسلام کے لئے جان دے رہے ہیں ، سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہندوستان اپنے ایجنٹس اور سرمائے کے ذریعے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا نا چاہتاہے۔شیخ رشید نےاپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 31دسمبر کی تاریخ دیتے تھے سال کونسا ہوگا کسی کو معلوم نہیں، اگر ان میں ہمت ہے تو آئیں راولپنڈی کی طرف ، پہلے ہی کہا تھا یہ ضمنی اور سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ پی ڈٰ ی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے۔