کابل: بم دھماکے میں  ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت 3 افراد جاں بحق

Jan 10, 2021 | 15:13:PM

(24  نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکےکے نتیجے میں ترجمان پبلک پروٹیکشن فورس سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔  افغان صدر کی جانب سے واقعے کی بھرپور مذمت۔

تفصیلات کے مطابق کابل کےعلاقے کرت نو میں آج صبح   بم دھماکا  ہوا اور اس دھماکے میں  پبلک پروٹیکشن فورس کے ترجمان ضیا ودان اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہےجس کو  فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا  گیا ۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ افسوسناک عمل اسلامی اقدار اور انسانیت کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں