حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی کل پاکستان پہنچیں گے 

Jan 10, 2021 | 17:39:PM

(24 نیوز)حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی کل پاکستان پہنچیں گے ،حزب وحدت اسلامی افغانستان کے رہنما وفد کے ہمراہ 11 جنوری سے 13 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ دورے کے دوران استاد کریم خلیلی وزیر اعظم،سپیکر قومی اسمبلی ، وزیر خارجہ اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، استاد کریم خلیلی کا یہ دورہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی جاری پالیسی کا ایک حصہ ہے ،ترجمان کاکہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ ، عقیدے ، ثقافت ، اقدار اور روایات پر مبنی ہیں،پاکستان افغان عوام کے امن ، استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مزیدخبریں