سٹیل مل ملازمین کو غیر قا نونی طور پر مستقل کیوں کیا؟ 4سینئر افسرنیب کے ریڈار پر آگئے

Jan 10, 2021 | 17:42:PM

(24نیوز)سٹیل مل کے 3 ہزار 266 ملازمین کو غیرقانونی مستقل کرنیکا معاملہ، وفاقی سروس کے چار سینئر افسر نیب کراچی کے ریڈار پر آگئے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق نیب کے تفتیشی افسر نے چاروں وفاقی سیکریٹریز کو تحقیقات میں شامل کردیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی سمیت افسروں، شہاب خواجہ، غفار سومرو اور ملک آصف حیات کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ افسروں کو عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نوٹس بھی جاری ہوچکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں ملازمین کی غیرقانونی مستقلی سے سٹیل مل کو ماہوار ایک ارب کا نقصان ہوا۔ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور خزانہ کی مخالفت کے باوجود چاروں افسروں نے ملازمین کو کمیٹی کے ذریعے مستقل کیا۔

مزیدخبریں