عمران صاحب یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے،احسن اقبال

Jan 10, 2021 | 17:53:PM

(24نیوز)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ بدترین بجلی شٹ ڈائون نے ثابت کر دیا کہ یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے ۔ان کے پاس ملک چلانے کی کوئی صلاحیت نہیں ۔
تفصیلا ت کے مطا بق ا حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے ۔نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ عمران نیازی نے سمجھا ملک کو بھی موبائل فون کی طرح ری بوٹ کر کے دیکھا جائے شائد یہ چل جائے۔اسی لیے انہوں نے پورا پاور کا نظام شٹ ڈائون کر کے دوبارہ سٹارٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔عمران صاحب یہ ملک ہے موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے۔ملک صلاحیت،سمجھداری،ویژن اور ٹیم سے چلتا ہے۔بدقسمتی ہے کہ آپ نے ضد،انا،نفرت اور انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔آج ملک میں بجلی کا بحران ناقابل حل ہو تا جا رہا ہے۔ زراعت ،صنعت تباہ ہو چکی،ہماری ترقی کی شرح تباہ ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں