الیکشن کمیشن 19جنوری سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے، ن لیگ کامطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں سب کچھ ثابت ہو چکا ہے مگر تاخیر کی جا رہی ہے، 19 جنوری کو ایک تاریخ ساز اجتماع ہوگا، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ 19جنوری سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے۔
ترجمان (ن)لیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاجی مظاہرہ ہے ،2014 سے 2021 تک الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں کرتی جبکہ سٹیٹ بینک نے تحریک انصاف کے 23 فارن فنڈنگ اکاو¿نٹس کا بتا دیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ 2014 میں اکبر ایس بابر نے کیس کیا، 80 سماعتیں ہو چکی ہیں الیکشن کمیشن کے تحریری احکامات کے مطابق یہ کیس میں تاریخی حربے استعمال کرنے کی بدترین مثال ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ گرمیوں میں انہی نالائقوں نے 25 ہزار میگا واٹ بجلی عوام تک پہنچائی، سردیوں میں نہیں پہنچا سکے؟، یہ نالائق، نااہل، چور، کرپٹ حکمران کہتے ہیں نواز شریف کی غلطی تھی،ڈھائی سال سے ہر شعبے میں بریک ڈاو¿ن چلا آ رہا ہے،یہ خود کہتا ہے اس کی تیاری نہیں تھی۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ الزام لگاتے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف پر جن کے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، عمران خان کوئٹہ جا کر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا دماغی علاج کرایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پانامہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو سکتی ہے تو فارن فنڈنگ کی کیوں نہیں؟ ،یہ پارٹی،مینڈیٹ جعلی ہے جو آر ٹی ایس کو بٹھا کر دیا گیا، پانامہ کی باتیں تاریخ کا حصہ بن چکیں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ نیب نے پہلے کہا کہ چنیوٹ اور میں کوئی کرپشن نہیں، آج نیب وہی ریفرنس دائر کرنے جا رہی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔