گیس و بجلی کی بندش سے انڈسٹری بند، آرڈر کینسل ہونے کاخدشہ ہے،چیئرمین اپٹما پنجاب

Jan 10, 2021 | 19:06:PM
گیس و بجلی کی بندش سے انڈسٹری بند، آرڈر کینسل ہونے کاخدشہ ہے،چیئرمین اپٹما پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر کاکہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی بندش سے پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو گئی، ٹیکسٹائل ملوں کی بندش سے ایکسپورٹ آرڈر کینسل ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اپٹما نے کہاکہ گیس کے بعد بجلی کا ملک گیر بریک ڈاو¿ن ٹیکسٹائل ملوں کی بندش کا موجب بنا،حکومت کو چاہئے تھا کہ فی الفور گیس بحال کرتی تاکہ ملیں بند نہ ہوتیں۔
عبدالرحیم ناصر نے کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی اور گیس کی بندش ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کر دے گی،ایس این جی پی ایل فوری طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس سپلائی بحال کرے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم فوری صورت حال کا نوٹس لے کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس سپلائی بحال کروائیں۔