کورونا کی دوسری لہر، سندھ میں مزید6 مریض انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے جان لیوا حملے جاری ہیں،سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید6 مریض انتقال کرگئے ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کااپنے بیان میں کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10571 نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید829 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ، کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3699ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کاکہناتھا کہ ابتک2484612 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، ابتک226338کیسز سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید747مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد204075 ہوچکی ہے ، اس وقت 18564 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہاکہ 17668 گھروں میں ،11آئسولیشن سینٹرز میں اور885مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 778مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 829 نئے کیسز میں سے609 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 277،ضلع جنوبی 230، ضلع وسطی 62، ملیر 15، کورنگی 13 اور ضلع غربی میں سے 12 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حیدرآباد 34، میرپورخاص 19،شہید بے نظیر آباد18،ٹنڈو الہ یار 17، گھوٹکی اور ٹھٹھہ13۔ 13،سانگھڑ 12، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان9۔ 9، کشمور 8، خیرپور 6، لاڑکانہ 5، قمبر اور جیکب آباد4۔ 4، نوشہروفیروز اور سکھر3۔ 3، سجاول 2، بدین اور شکارپور میں سے 1۔ 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔