سیالکوٹ،14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد،مالکان گرفتار

Jan 10, 2021 | 20:57:PM

(24 نیوز)سیالکوٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور بدترین سلوک کا واقعہ سامنے آیا ہے،تھانہ مراد پور پولیس نے کشمیر روڈ پر چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کرا لیااورتشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ 
متاثرہ بچی کاکہناہے کہ مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے،رات کو سونے کیلئے بستر بھی نہیں ہے،بچی کاکہناہے کہ باجی پہلے خود تشدد کرتی تھی بعد میں بیٹے سے بھی تشدد کروانا شروع کر دیا،الٹا لیٹا کر بیلٹ سے تشدد کیا جاتا تھا۔
بچی کے بے حس والد نے تشدد کرنے والے خاندان کو بچانے کی کوشش شروع کردی،والدہ کاکہناہے کہ بچی پر تشدد نہیں ہوا کسی نے سازش کرکے واقعہ کریٹ کیا،ذرائع کاکہناہے کہ متاثرہ خاندان اور بچی کے والد میں لین دین پر بات چل رہی ہے۔

مزیدخبریں