رجنی کانت کے یوٹرن کیخلاف مداحو ں کا شدید احتجا ج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی اداکار رجنی کانت کے گھر کے باہر مداحوں کا مظاہرہ ،ان کا مطالبہ تھا کہ اداکار سیاست میں حصہ نہ لینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق چنائے میں واقع رجنی کانت کے گھر کے بعد سیکڑوں مداح جمع ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ وہ سیاست میں نہ آنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔رپورٹ کے مطابق یہ مظاہرہ رجنی کانت فین کلب کی جانب سے کیا گیا تھا جس کی اجازت بھارتی پولیس کی جانب سے دی گئی تھی۔خیال رہے کہ رجنی کانت یوں تو پورے بھارت میں مقبول ہیں تاہم جنوبی بھارت میں انہیں ایک دیوتا کی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت قائم کریں گے اور انتخابات میں بھی حصہ لیں گے لیکن اس اعلان کے بعد رجنی کانت کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔ اداکار رجنی کانت نے اپنے اس فیصلے پر اپنے چاہنے والوں سے معذرت بھی کی تھی۔