اربوں روپے کا فائدہ خزانے کو ہوا یا مافیاز کو؟ سراج الحق کا وزیراعظم سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان سے اربوں روپے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع ارکان سے خطاب میں سراج الحق نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ آپ کے دور میں اربوں روپے کا فائدہ ملک کو ہوا یا یہ فائدہ مافیاز نے اٹھایا؟
انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی بجلی گرانے والوں نے پورے ملک کی بجلی بند کردی، اداروں کو بے توقیر کرنے میں حکومت کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے آئے روز کے بیانات جلتی پر تیل کاکام کر رہے ہیں، اسلام آباد اور مچھ کے واقعات کی تحقیقات کرا کر قاتلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مافیاز کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، پہلے چینی برآمد کرنے پر 27 ملین ڈالرز پھر چینی کی درآمد پر 96 ملین ڈالرز کمائے گئے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ گندم پیدا کرنے والے ملک میں گندم درآمد پر 229 ملین ڈالر کمائے گئے، وزیراعظم بتائیں یہ فائدہ ملک کو حاصل ہوا یا مافیاز نے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا ؟انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات خود ا±س کی سیاسی کشتی کو ڈبونے کی طرف لے جارہے ہیں۔