کورونا وبا، پرائیویٹ سکولوں کو بڑا حکم جاری

Jan 10, 2022 | 00:11:AM

(24 نیوز) کورونا وائرس کی ممکنہ پانچویں لہر سے نمٹنے کیلئے صوبہ سندھ کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کی ویکسی نیشن لازمی کروائیں۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سکولز سندھ نے کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے کیسز بڑھنے پر پرائیویٹ سکولوں کو خط لکھ کر ویکسی نیشن کے حوالے سے ہونے والے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 12 سے 18 سال کے تمام طلبہ کو جلد از جلد کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگوائی جائے۔ طلبہ کے علاوہ سکولوں کے عملے کا بھی مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت تعلیم کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان

مزیدخبریں