(ویب ڈیسک)کورونا ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا میں نظر بندی کا سامنا کرنیوالے عالمی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالتی جنگ جیت لی۔
یہ بھی پڑھیں:سانحہ مری پر کرکٹرز افسردہ۔۔۔حسن علی نے بڑی اپیل کردی
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جج انتھونی کیلی نے حکم دیا کہ جوکووچ کو 30 منٹ کے اندر رہا کیا جائے اور اس کا پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات انہیں واپس کر دی جائیں۔ٹینس سٹارنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے آسٹریلوی حکام سے استثنا کی اپیل کی تھی جو حکومت نے منظور کرلی تھی مگر میلبورن پہنچنے پر انہیں امیگریشن حکام نے نظر بند کردیا تھا ۔آسٹریلیا کے سرکاری وکلاکا کہنا تھا کہ نوواک جوکووچ کو داخلے کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تھی۔بعد ازاں حکومتی وکلانے عدالت کو بتایا کہ امیگریشن وزیر جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے کے لیے اپنی ذاتی طاقت استعمال کرنے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔حکومتی وکلا کے بیان کے بعد ایک بار پھر خدشہ پیدا ہوگیا کہ 34 سالہ جوکووچ کو دوبارہ ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور وہ 17 جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن سے محروم رہ سکتے ہیں۔
واضح رہے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے آسٹریلیا پہنچنے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی نظر بند کردیا گیا تھا ۔ ٹینس سٹار اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:کیوی بلے باز کا وکٹوں کے پاس کیچ ڈراپ ۔۔۔ پھر بھی 7 رنز بنا لئے، دلچسپ ویڈیو وائرل